تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کے ایس ای میںمندی،100انڈیکس 11649 پوائنٹس پر بند

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مندی رہی اور انڈیکس دو ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔ منگل کو مارکیٹ کا آغاز منفی ہوا اور یہ منفی رحجان پورے دن مارکیٹ میں جاری رہا،دو بڑی سیاسی جماعتوں میں محاذ آرائی کی اطلاعات اور بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے انرجی اسٹاکس میں فروخت مارکیٹ کو نیچے کی طرف لے گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 315 پوائنٹس کم ہوا جو10 جون2010 کے بعد ایک دن میں سب سے بڑی گرواٹ ہے ،آج کے ایس ای 100 انڈیکس 11649 پوائنٹس پر بند ہوا جو دسمبر 2010 کے بعد انڈیکس کی کم ترین سطح ہے۔ کاروباری حجم دس کروڑشیئرزکا رہا۔آجسب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.