تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پی پی وزراء کو پنجاب میں عزت سے مستعفی ہوجانا چاہئے تھا، تہمینہ دولتانہ

جنگ نیوز -
لاہور . . . مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر پنجاب حکومت ڈٹی ہوئی ہے، ن لیگ کا پہلے دن سے یہی مؤقف ہے کہ ریمنڈ سفارت کار نہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تہمینہ دولتانہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے وزرا کو چاہئے تھا کہ وہ پنجاب میں خود ہی عزت سے مستعفی ہو جاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں مسلم لیگ ن کے کارکن اور دفاتر موجود ہیں کوئی ان کاکچھ نہیں بگاڑسکتا۔ ذوالفقار مرزا پہلے بیان دے دیتا ہے بعد میں پاؤں پڑ جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.