5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ورلڈ کپ: ہالینڈ کا انگلینڈ کو جیت کیلئے293رنز کا ہدف
جنگ نیوز -
ناگپور…ورلڈ کپ کرکٹ 2011 کے پانچویں میچ میں ہالینڈ نے حریف انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے مقررہ50اوورز میں6وکٹ پرحریف ٹیم کو میچ میں فتح کیلئے293رنز کا ہدف دیا ہے۔ہالینڈکی بیٹنگ کی خاص بات مڈل آرڈر بیٹسمین ریان ٹین ڈوشے کی شاندارسنچری اننگ تھی جس میں انہوں نے110گیندوں کا سامنا کرتے ہو ئے119رنز بنائے ان کی اننگ میں 9چوکے اور3بلند و بالا چھکے شامل تھے وہ اسٹورڈ براڈ کی گیندپرروی بوپارا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو ئے۔ہالینڈ کی جانب سے ٹوم کوپر47اور پیٹر بورین35رنزنے ریان ڈوشے کے بھر پور ساتھ دیا اور ایک اچھا مجموعہ جوڑنے میں کامیاب ہو ئے۔انگلینڈ کی جانب سے اسٹورڈ بو پارا نے3اورگریم سوان نے2وکٹیں حاصل کیں۔جیو سپر یہ میچ شائقین کرکٹ کے لئے ناگپور سے براہ راست نشر کر رہا ہے۔