5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ہیٹی : زلزلہ سے متاثرہ یتیم بچیسوا ڈالر میں فروخت ہونے لگے
جنگ نیوز -
پورٹو پرنس …اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہیٹی زلزلے میں یتیم ہوجانے والے بچے صرف1اعشاریہ23ڈالر میں فروخت ہوتے پائے گئے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال ہیٹی میں آنے والے تباہ کُن زلزلے اور اس میں اپنے خاندان سے محروم ہوجانے والے بچوں کا سب سے زیادہ فائدہ انسانی اسمگلروں کو پہنچا جنہوں نے خود کو این جی او رضاکار،دور پرے کے رشہ دار ظاہر کرکے بچوںکی قانونی ذمہ داری حاصل کی اور پھر انہیں صرف1اعشاریہ23ڈالر میں یورپی خاندانوں کو فروخت کردیا۔یہاں ایک افسوس ناک امر یہ بھی سامنے آیا کہ بھوک و افلاس سے مارے ہوئے زلزلہ زدگان پیسوں کے حصول کے لیے اس جھانسے میں بھی با آسانی آجاتے ہیں کہ ان کے بچے دوسروں کے پاس بہتر زندگی گزاریں گے۔اعداد و شمار کے مطابق پچھلے سال جنوری میں ہیٹی میں آنے والے تباہ کُن زلزلے میںتقریباً10لاکھ افراد بے گھر ہوئے جبکہ ہیٹی کی76فیصد آبادی آجکل صرف1اعشاریہ50پائونڈ روزانہ پر گزارا کررہی ہے۔واضح رہے کہ زلزلے سے قبل بھی سامنے آنے والے اعداد و شمار کے حساب سے ہیٹی میں سالانہ تقریباً2ہزار بچے اغوا اور اسمگل کیے جاتے ہیں۔