تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:حسن اسکوائر سے کالعدم تنظیم کا رکن گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک کارروائی کے دوران عزیز بھٹی پولیس نے ایک کالعدم تنظیم کے مبینہ رکن کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کے عملے نے ملزم ساجد علی بلوچ کو گلشن اقبال میں حسن اسکوائر کے قریب سے گرفتار کیا ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزم کا تعلق ایک کالعدم مذہبی تنظیم سے بتایا گیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم پولیس اہلکاروں اور ایک مذہبی تنظیم کے بعض رہنمائوں اورکارکنوں کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ ملزم ابتدائی تفتیش میں متعدد وارداتوں کا قتل اور ڈکیتی کی بھی وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.