تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وفاق کے کئی ادارے نادہندہ ہیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزارت دفاع کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق پنجاب اور خیبرپختوانخوا سمیت کئی وفاقی ادارے آرمی ایوی ایشن کے نادہندہ نکلے۔ ہیلے کاپٹرز استعمال کرتے رہے لیکن 11.69 ملین روپے کرایہ ابھی تک ادا نہیں کیا ۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی خصوصی کمیٹی کااجلاس ریاض پیرزادہ کی زیر صدارت ہوا جس میں ڈیفنس سروسز کے 1997-1998 کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔آڈٹ حکام نے بتایا کہ پنجاب اور خیبرپختوانخوا سمیت کئی وفاقی محکمے آرمی ایوی ایشن کے نادہندہ ہیں ۔وصولیوںکیلئے آرمی ایوی ایشن نے کیس وزرات دفاع کو جمع کرا دیے ہیں جہاں سے کیس وزرات خزانہ کو بھجوایا جائے گا ۔سروے آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ1997-1998 میں بتایا گیا ہے کہ ضرورت سے زائد نقشوں کی پرنٹنگ کی وجہ سے سروے آف پاکستان کو14.5 ملین روپے کا نقصان ہوا ہے تاہم متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ ان میں دفاع کے حوالے بھی نقشے شامل ہوتے ہیں جن کو ضرورت کے مطابق تبدیل کیا جاتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.