تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

عرب ملکوں میںشہادتیں:دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے،جعفریہ الائنس

جنگ نیوز -
کراچی…بحرین ،یمن اور لیبیاء میں 200سے زائد پر امن مظاہرین کی امریکی وصہیونی نواز حکمرانوں کے ہاتھوں شہادت پر عالمی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ،امریکی اور صہیونی نواز حکومتوں کے دہشت گردانہ رویوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،بحرین ،یمن اور لیبیاء میں پر امن مظاہرین کی قتل و غارت کا سلسلہ نہ روکا گیا تو پاکستان کے غیور عوام مسلم امہ سے یکجہتی کے لئے ان ممالک کے سفارتخانوں کا گھرائو کریں گے۔یہ بات جعفریہ الائنس کے نائب صدرمولانا حسین مسعودی ،علامہ فرقان حیدر عابدی ،علامہ باقر زیدی ،علامہ جعفر رضا،شمس الحسن ،سلمان مجتبیٰ ،علی احمر اورشبر رضا نے جعفریہ الائنس سریم کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہی ۔رہنمائوں کاکہنا تھا کہ بحرین ،یمن اور لیبیاء میں بے گناہ سینکڑوں افراد کی شہادتوں پر عالمی اداروں اور حقوق انسانی کے چیمپئن ممالک کی طرف سے مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان اور افسوس ناک ہے ۔مولانا حسین مسعودی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کے بحرین میں گذشتہ ہفتہ کے دوران پر امن مظاہرین پر تشدد کے نتیجہ میں درجنوں مظلوم اور بے گناہ افراد کے شہید ہوئے ہیں ، انھوںنے کہا کے مصر اور تیونس سے شروع ہونے والی اسلامی بیداری کی لہر سے بہت جلد نئے مشرق وسطیٰ کا قیام عمل میں آئے گا اور وہ دن دور نہیں کہ خطے میں موجود امریکی واسرائیلی اور برطانوی نواز حکمرانوںکا انجام بد سے بد تر ہو گا۔انھوں نے کہا کے حکومت پاکستان بے گناہ محب وطن پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ریمنڈ ڈیوس کی مدد کرنے کے بجائے اسے پاکستان میں ہی سزادی جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.