5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جماعت اسلامی کے مطالبہ پرترازوانتخابی نشانات میں شامل
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . جماعت اسلامی پاکستان کے مطالبہ پر الیکشن کمیشن نے ترازو کو انتخابی نشانات میں شامل کر لیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ حامد علی مرزا کی زیرصدارت سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں چودھری شجاعت ، مشاہد حسین سید، لیاقت بلوچ، میاں مقصود اور دیگرشریک ہوئے۔اس موقع پر انتخابی اصلاحات اور حلقہ بندیوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔