تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شیخوپورہ: ایک مربع زمین پر بھائی، بھابھی کو3بچوں سمیت قتل کردیا

جنگ نیوز -
شیخوپورہ …شیخوپورہ کے علاقے شرق پور کے گاؤں چک19 میں جائداد کے تنازع پر ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے بھائی،بھابھی اور ان کے تین بچوں کو قتل کرکے لاشیں نہر میں بہادیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم امانت کااپنے بھائی کرامت سے ایک مربع زمین کی ملکیت کاجھگڑاتھااور گذشتہ رات دونوں کی لڑائی بھی ہوئی تھی جس کے بعد اس نے اپنے بھائی کرامت اس کی اہلیہ اور دو بچوں مبینہ طور پر قتل کرکے لاشیں نہر میں بہادیں، قتل ہونے والوں میں کرامت،اس کی بیوی مصباح ، اور ان کے دانش اورسعدیہ سمیت تین بچے شامل ہیں۔ شیخوپورہ میں شرق پور کے گاؤں چک19 میں جائداد کے تنازع پر قتل ہونیوالے4 افراد کی لاشوں کی تلاش کے لئے ماہر غوطہ خور اور ریسکیو1122کی امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.