5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اوباما حکومت کو بجٹ منظور کرانے میں مشکلات کا سامنا
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی کانگریس میں اپوزیشن اکثریت کی وجہ سے اوباما حکومت کو بجٹ منظور کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے اگر بروقت بجٹ منظور نہ ہوا تو اکثر خدمات بند ہوسکتی ہیں۔امریکا میں بجٹ کی منظوری کے لئے اوباما انتظامیہ کو کانگریس میں اکثریت حاصل نہیں ہے اور بجٹ پر ڈیڈ لاک واضع نظر آرہا ہے، اوباما حکومت نے عبوری طور پر بجٹ کو 4 مارچ تک توسیع دیدی ہے۔ امریکا میں یہ صورتحال پہلی مرتبہ رونما نہیں ہوئی ہے اس سے قبل 1995 کے اوآخر اور 1996 کی ابتدا میں یہ صورتحال ہوئی تھی، بجٹ کی عدم منظوری کی وجہ سے فنڈز کا اجرا رک جائے گا جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین کی تنخواہ رک جائیگی، متعدد کیسوں پر تفتیش رک جائے گی، سفر کے لئے پاسپورٹس کا اجرا رک جائے گا اور ریاستوں کو فنڈز کی منتقلی بندہوجائے گی، صدر اوباما کے خصوصی احکامات کے تحت فوج، سرحدی نگرانی، پوسٹل سروسز، جیل خانہ جات، اور ہنگامی امداد کے لئے فنڈز کا اجرا جاری رہے گا۔