5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پورٹ قاسم میں ہڑتال ،تاز ہ غذائی اجناس کے خراب ہونے کا خطرہ
جنگ نیوز -
کراچی…پورٹ قاسم پر محنت کشوں کی ہڑتال کی وجہ سے25 کروڑ ڈالر مالیت کی تازہ غذائی اجناس کے خراب ہونے کا خطرہ ہے، تازہ پھلوں اور سبزیوں کے برآمد کنندہ انوار احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ پورٹ قاسم پر ڈاک لیبر کی ہڑتال کی وجہ سے محنت کشوں نے پورٹ کے دروازے بند کردیئے ہیں اور برآمدی سامان کو داخل نہیں ہونے دیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے پیاز ، آلو ، کینو اور دیگر پھلوں کے سینکڑوں کنٹینرز روڈ پر کھڑے ہیں جہاں انہیں ٹھنڈا رکھنے کا انتظام موجود نہیں ہے اور اگر یہ صورتحال جاری رہی تو انہیں لے جانے والے بحری جہاز نکل جائیں گے اور یہ سامان گل سڑ جائے گا جس کی تلافی ہونا مشکل نظر آرہا ہے۔