5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی ٹیموں کے درمیان مذاکرات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی ٹیموں کے درمیان مذاکرات کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اور ن لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار نے میڈیا کو مشترکہ طور پر بریفنگ دیتے ہو ئے کہا ہے کہ مذاکرات میں ہونے والی بات چیت کو لیڈر شپ کے سامنے رکھا جائے گا ۔وفاقی وزیر عبد الحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتیں چاہتی ہیں کہ ملک کیلئے اچھے فیصلے کئے جائیں، جبکہ مستقبل میں رابطے برقرار رکھے جائیں گے ۔اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میٹنگ کی تفصیلات میاں نواز شریف کو دیں گے،ہم نے مذاکرات میں تمام معاملات پر کھل کر بات چیت کی اور دونوں جانب سے ریکارڈ کا بھی تبادلہ کیا گیا ۔دو دن میں مزید کوئی پیش رفت ہو ئی تو اس کو بھی شامل کر لیں گے۔