تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حبکو کا 25 فیصد عبوری نقد منافع دینے کا اعلان

جنگ نیوز -
کراچی…حب پاور کمپنی نے اپنے شیئرز ہولڈرز کو 25 فیصد عبوری نقد منافع دینے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جاری حب پاور کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق جولائی سے دسمبر 2010 کے دوران کمپنی کو دو ارب84 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا ہے اور اس کی فی حصص آمدنی 2 روپے46 پیسے رہی ہے ۔ حبکو نے اپنے شیئرز ہولڈرز کو 25 فیصد عبوری نقد منافع دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ گذشتہ سال اسی عرصے میں حب پاور کمپنی کو 2 ارب85 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا، اوراس کی فی حصص آمدنی 2 روپے 47 پیسے رہی تھی، انڈس موٹرز نے بھی دوسری سہ ماہی کے لیے اپنے شیئرز ہولڈرز کو 50 فیصد نقد منافع دینے کا اعلان کیا ہے۔ جولائی سے دسمبر 2010 کے دوران کمپنی کو90 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا ہے اوراس کی فی حصص آمدنی 11 روپے 55 پیسے رہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.