5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان کی اقتصادی ترقی برطانیہ کے مفادمیں ہے،سعیدہ وارثی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…برطانیہ کی کنزرویٹوپارٹی کی چیئرمین سعیدہ وارثی کاکہناہے کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی برطانیہ کے مفادمیں ہے،اس مقصدکیلئے سخت اقدامات اٹھانے پرعالمی برادری پاکستان کاساتھ دے گی۔اسلام آباد میں یوتھ پارلیمنٹ سے خطاب میں سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ پاکستان تجارت کا ایک بڑا مرکز ہے اور اس کا سب سے اہم اور بڑا اثاثہ لوگ ہیں۔ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان سالانہ ایک ارب پاؤنڈ کی تجارت ہوتی ہے، برطانیہ پاکستان کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کومالیاتی خسارے سے بچنے کے لئے اقتصادی اصلاحات ضروری ہیں۔