5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کیلی فورنیا میں آبشار کا بہتا پانی لاوے کا منظر پیش کررہا ہے
جنگ نیوز -
لاس اینجلس …کائنات قدرت کے حسین نظاروں سے بھری پڑی ہے جن کا نظارہ انسانی عقل کواکثرحیران کردیتاہے۔امریکی ریاست کیلی فورنیا کےYosemite نیشنل پارک میں 2 ہزار فٹ اونچی ایک ایسی آبشار ہے جس کا بہتاپانی لاوے کا حسین منظر پیش کر تا ہے۔شام کے وقت جب سورج غروب ہو رہا ہو تا ہے تو اس آبشارکے پانی پر پڑنے والی روشنی بہتی آبشار کارنگ بدل دیتی ہے اور جیسے جیسے آبشار کے پانی کا بہائو بڑھتا ہے اس منظر کی دلکشی میں مزید اضافہ ہو جا تا ہے۔ایک سال کے دوران صرف فروری کے مہینے میں غروبِ آفتاب کے وقت یہ منظر دیکھا جاسکتا ہے جسے ہر سال دنیا بھر سے3ملین سے زائد سیاح اس مقام کو دیکھنے کیلئے یہاں کا رخ کر تے ہیں۔