تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:گیس سپلائی میں کمی سے صنعتی شعبے میں لوڈشیڈنگ شروع

جنگ نیوز -
کراچی…سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس سپلائی میں پھر کمیہونے کے بعد آج سے صنعتی شعبے میں4گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع ہو جائیگی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو گیس سپلائی کم ہوکر60 ملین مکعب فٹ یومیہ رہ گئی ہے، جس کے باعث کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے آج سے صنعتی شعبے میں4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے، دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کا موقف ہے کہ مختلف فیلڈز سے گیس فراہمی میں کمی آئی ہے، جس کے باعث صارفین کو گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے اور انتظامیہ جلد سے جلد گیس کی فراہمی مکمل بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.