تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سی آئی اے کا کام صرف امریکی حکام کیلئے سیکورٹی سپورٹ ہے،جارج لٹل

جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکا کی خفیہ ایجنسی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سی آئی اے کے اہلکاروں کا کام صرف امریکی حکام کے لیے سیکیورٹی کی فراہمی میں سپورٹ دینا ہے ۔ غیرملکی انٹیلی جنس کلیکشن یا خفیہ آپریشن کرنا نہیں ۔دوسری جانب اوباما انتظامیہ کے بعض عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے سی آئی اے سے تعلق کے انکشاف سے سنگین اثرات مرتب ہوں گے، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سی آئی اے کے ترجمان جارج لٹل نے پاکستان میں گرفتار ریمنڈ ڈیوس کا نام لیے بغیر واضح کیا کہ دنیا بھر میں سی آئی اے اہل کاروں کا کام امریکی حکام کی سیکیورٹی میں سپورٹ دینا ہے ۔ اس حقیقت کے برعکس کچھ کہنا سراسر غلط ہوگا ۔واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بعض امریکی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے بحیثیت سی آئی اے کنٹریکٹر کے انکشاف کے بعد اُسے پاکستان سے نکالنے کا کام اور زیادہ مشکل ہوگیا ہے ۔ ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں پاکستانی کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ریمنڈ ڈیوس کے بارے میں جانتی ہے لیکن ریمنڈ کے سی آئی اے سے جڑے ہونے کی حقیقت سامنے رکھنے کا مقصد پاکستانی عوام کو بھڑکانا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایک اور امریکی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس اور اس کے ساتھ رہنے والے دیگر چھ اہلکار امریکی فوج کے جوائنٹ اسپیشل آپریشن کمانڈ سے تعلق رکھتے ہیں جو پاکستان میں خفیہ معلومات اکٹھی کرنے کے مشن میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.