5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈ ڈیوس جیل میں بھوک ہڑتال پر نہیں، ترجمان امریکی سفارتخانہ
جنگ نیوز -
لاہور…امریکی قونصلیٹ کے اہلکار ریمنڈ ڈیو س کا جیل میں بھوک ہڑتال کی خبروں پر امریکی سفارت خانے کی ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں امریکی قونصلیٹ کا اہلکار ریمنڈ ڈیوس جیل میں بھوک ہڑتال پر نہیں۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے سفارت خانے کی ترجمان کوٹنی بیلے کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں کھانا مہیا کیا جارہا ہے اور وہ بھوک ہڑتال پر نہیں ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی قونصلیٹ کے اہلکار ریمنڈ ڈیوس سے رابطے میں ہیں۔لاہور میں دو نوجوانوں کوقتل کرنے والے امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس نے جیل میںمن پسند کھانا نہ ملنے جیل میں نگرانی ختم کرنے کیلئے بھوک ہڑتال کرنے کی خبریں تھیں۔