تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

صبح نو لیڈیز ٹینس چیمپئن شپ :سارہ عزیز فاتح قرار

جنگ نیوز -
کراچی…شکیل یامین کانگا…سارہ محبوب نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی صبح نو لیڈیز اینڈ جونئیرز ٹینس چیمپین شپ جیت لی۔ انڈر 18 کا ٹائٹل فیضان خُرّم کے نام رہا جبکہ محمد مدثر نے انڈر14 چیمپئن شپ جیتی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جانے والی چار روزہ قومی صبح نو لیڈیز اینڈ جونیئرز ٹینس چیمپین شپ میں لیڈیز سنگلز کے فائنل میں قومی نمبر ون کھلاڑی سارہ محبوب نے لاہور سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی صبا عزیز کو شکست دی۔ صبا عزیز نے پہلاسیٹ 6-4 سے اپنے نام کیا تاہم تجربہ کارسارہ محبوب نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹس اور ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ بوائز جونئیرز انڈر 18 کے فائنل میں فیضان خرم نے ٹاپ سیڈ ہیرا عاشق کو شکست سے دوچار کرکے اپ سیٹ کردیا۔ فیضان نے یہ میچ 6-2 اور 6-1 سے اپنے نام کیا۔ پنجاب کے شہر جہانیاں سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے کھلاڑی ایم مدثر نے حمزہ بن آصف کو ہراکرانڈر 14 کا ٹائٹل جیت لیا۔ مدثر نے پورے میچ میں شاندار کھیل پیش کیا۔ لیڈیز سنگلز کے فائنل کے بعد جیتنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ اوپی ایف گرلزکالج اسلام آباد کی وائس پرنسپل مسز پروین سبحان اور صبح نو کی چئیرپرسن مسز شاہدہ کوثرفاروق اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں۔ اس موقع پر کھلاڑیوں میں کل ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کے کیش انعامات تقسیم کیے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.