تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لیبر ڈویژن کا 24واں یوم تاسیس منگل کو ہوگا ، الطاف حسین خطاب کریں گے

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ لیبر ڈویژن کے 24ویںیوم تاسیس کا اجتماع منگل 28فروری کو لال قلعہ گرائونڈ عزیز آباد میں منعقد ہوگا جس سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔ لیبر ڈویژن کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ اجتماع میں سرکاری ، نیم سرکاری اداروں کے محنت کش اور مزدور یونینوں کے عہدیداران شرکت کریں گے ۔ ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے انچارج و اراکین نے گزشتہ روز جناح گرائونڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم کے شہداء کی یاد میں تعمیر کی گئی ’’یادگارِ شہدائے حق ‘‘ پرحاضری دیکر لیبر ڈویژن کے24ویں یوم تاسیس کی تیاریوں کا آغاز کیا۔ اس موقع پر لیبر ڈویژن کے ذیلی یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے یادگار شہدائے حق پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اورشہداء کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔ اس موقع پر لیبر ڈویژن کے انچارج و اراکین اور ذیلی یونٹس کے عہدیداران و کارکنان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ حق پرست شہداء کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں منزل کے حصول تک پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.