تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جرائم کی روک تھا م کیلئے بینکرکا انوکھا طریقہ

جنگ نیوز -
لندن …بر طانوی شہرBirminghamمیں ایک شخص نے ہا لی وڈ کے فلمی کرداروں سپر مین اور بیٹ مین سے متا ثر ہو نے کے بعد سپر ہیرو کا لبا س پہن کر جرائم کی روک تھا م کیلئے رات کے وقت شہر کی گلیوں میں گشت شروع کر دی ہے۔ یہ سپر ہیرو دن کے وقت ایک بینک میں بحیثیت بینکر جبکہ رات کے وقت آنکھوں پر کالی پٹی اور لال رنگت کا مخصوص لباس پہن کر جرائم پیشہ افراد سے شہر کو محفوظ بنانے کا کام سر انجام دیتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ میں بھی جرائم کی روک تھام کیلئے ایک حقیقی سپر ہیرو ا بھر کر سامنے آیا تھا جس کی بہادری کے باعث اسے میڈیا پر شہرت حاصل ہوئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.