5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایم کیو ایم موروثی سیاست کا خاتمہ کر دے گی، فاروق ستار
جنگ نیوز -
راولپنڈی…ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ان کی جماعت آئندہ انتخابات میں موروثی سیاست کا خاتمہ کردے گی اور مراعات یافتہ طبقے کے بجائے غر یبوں کو ٹکٹ دیں گے ۔ڈاکٹر فاروق ستار ایم کیو ایم میں شامل ہونے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کے اعزاز میں راولپنڈی میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پاکستان میں پر امن انقلاب چاہتے ہیں انہوں نے غریبوں کیلئے انقلاب کا جو قافلہ تیار کیا ہے سرفراز نواز بھی اسی میں شامل ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دس اپریل کو مینار پاکستان پر ایم کیو ایم کے جلسے میں مراعات یافتہ طبقے سے نجات کا عزم کیا جائے گا۔ اس موقع پر سابق کرکٹر سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کا فلسفہ وہی ہے جو قائد اعظم کا تھا، آئندہ انتخابات کے بعد وزیر اعظم ایم کیو ایم کا بنے گا ۔