5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لیبیا میں کشیدہ صورتحال،عالمی منڈی میں خام تیل94 ڈالر تک پہنچ گیا
جنگ نیوز -
کراچی…لیبیا میں پر تشدد واقعات اورعوامی غیض و غضب بڑھنے کے ساتھ ہی عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی کل برآمدات میں لیبیا کا حصہ 3.6 فی صد ہے جبکہ یہ افریقہ میں سب سے زیادہ خام تیل زخائر رکھنے والا ملک ہے،لیبیا سمیت دوسرے عرب ممالک میں جاری احتجاجی لہر کے باعث عالمی منڈیوں میں امریکی خام تیل کی قیمتیں 8 ڈالر 29 سینٹس اضافے کے ساتھ 94 ڈالر 49 سینٹس فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ لندن برینٹ کی قیمتیں بھی 2.7 فی صد اضافے کے ساتھ108 ڈالر 57 سینٹس فی بیرل ہوگئیں۔ خام تیل کی قیمتوں کے بڑھتے ہی پوری دنیا کے تجزیہ کار مہنگائی میں اضافے کے خدشات کا اظہار کررہے ہیں۔