5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: سپرہائی وے پر مسلح افراد نے باراتیوں کی لوٹ لیا
جنگ نیوز -
کراچی: سپرہائی وے پر مسلح افراد نے باراتیوں کی لوٹ لیا
کراچی…کراچی میں سپرہائی وے پر مسلح ملزمان کی جانب سے باراتیوں کی گاڑیوں میں سوارافراد کو لوٹ لیا گیا اور کامیاب واردت کے بعد فرار ہوگئے،جس کے بعد بارات میں شامل افراد نے سپرہائی وے پر گاڑیاں کھڑی کرکے احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو ٹریفک کے لئے بلاک کردیا۔شادی کی تقریب سے ہنستے گاتے گھر واپس جانے والے باراتیوں کی خوشیاں اس وقت ملیا میٹ ہوگئیں، جب سپرہائی پر سہراب گوٹھ سے نیو سبزی منڈی کی جانب جاتے ہوئے 4 موٹر سائیکلوں پر سوار 8 ملزمان نے اسلحہ کے زورپرانھیں روکا اور لوٹ کر فرار ہوگئے،مسلح ملزمان کی جانب سے برات میں شامل خواتین سے طلائی زیورات وغیرہ چھین لئے گئے،اور انھیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا،جس کے بعد برات میں شامل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے سپرہائی وے پرگاڑیاں کھڑی کرکے دھرنا دیا ،جس کے باعث ڈیڑھ گھنٹے تک ٹریفک کی روانی معطل رہی۔تاخیر سے متعلقہ تھانہ سچل کی نفری کے پہنچنے کے بعد سپرہائی وے روکے ہوئے ٹریفک کو دوبارہ بحال کروادیا گیا،لیکن ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔متاثرہ خاندان کے افراد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ہیلپ لائن 15 پر ملزمان کی موجودگی کی اطلاع دیئے جانے کے 45 منٹ بعد پولیس موبائل پہنچی جس کے باعث ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔