5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بلوچستان: صحبت پور میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ
جنگ نیوز -
بلوچستان: صحبت پور میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ
جعفرآباد…بلوچستان کے علاقے صحبت پور میں نامعلوم افراد نے18 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ جعفرآباد کے علاقے صحبت پور میں پیش آیا۔ جہاں نامعلوم افراد نے اوچ گیس فیلڈ سے اوچ پاور پلانٹ کو گیس فراہم کرنیوالی 18 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکا خیزاد مواد سے اڑا دیا گیا۔ حکام کے مطابق پائپ لائن میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے فائربریگیڈ عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔ سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ متبادل پائپ لائنوں سے اوچ پاور پلانٹ کو گیس کی فراہمی کا عمل جاری ہے، آگ پر قابو پائے جانے کے بعد متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیاجائے گا۔