5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نیوزی لینڈ : زلزلے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد75ہوگئی
جنگ نیوز -
نیوزی لینڈ : زلزلے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد75ہوگئی
کرائسٹ چرچ…نیوزی لینڈ میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد75ہوگئی ، تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں اب بھی متعدد افراد دبے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے زلزلے کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی۔نیوزی لینڈ کے دوسرے بڑے شہرکرائسٹ چرچ میں گزشتہ روز چھ اعشاریہ تین شدت کے زلزلے کے جھٹکے سے کئی عمارتیں گر گئی تھیں۔حکام کے مطابق زلزلے سے75افراد ہلاک ہوئے جبکہ300 افراد لاپتا ہیں،نیوزی لینڈ کے سول ڈیفنس مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جون ہملٹن نے میڈیاکوبتایا کہ رات بھرعمارتوں کے ملبے سے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری رہا،تاہم اب بھی متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں،جنھیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے ملک میں ایمرجنسی نافذکرنیکااعلان کردیا ہے۔