5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب ٹرین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا ہلاک
جنگ نیوز -
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب ٹرین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا ہلاک
ٹوبہ ٹیک سنگھ…ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب تیز رفتار ٹرین کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار باپ بیٹا ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق پیر محل کی آبادی کا رہائشی محنت کش نزیر احمد اپنے 2 جوان بیٹوں اکرام اور رحمان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار شورکوٹ سے مزدوری کرکے واپس گھر آ رہا تھا کہ چک نمبر312 گ ب کے قریب ریلوے پھاٹک بند ہونے پر سائیڈ سے گزر کر ریلوے لائن عبور کرنے لگا ے تو اسی دوران کراچی سے سرگودھا جانے والی تیز رفتار ملت ایکسپریس سے جا ٹکرایا۔جس کے نتیجے میں نذیر احمد اور بیٹا اکرم موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ایک بیٹا رحمان رحمان محجزانہ طور پر بچ گیا۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا۔