5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: کیماڑی سے متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی: کیماڑی سے متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار
کراچی…کراچی کے علاقے کیماڑی میں سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی مظہر مشوانی کے مطابق سی آئی ڈی کی ٹیم نے کیماڑی ٹاؤن کے علاقے ٹاپو میں ایک کارروائی کے دوران ، مختلف وارداتوں میں ملوث اہم ملزم کوگرفتار کرلیا ،ایس پی سی آئی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم عیسیٰ خان کے خلاف تھانہ پی آئی بی کالونی اور تھانہ کے ای ایس سی میں مقدمات درج ہیں،مفرور ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے مزید ساتھیوں کی گرفتاریاں بھی عمل میں آنے کی توقع ہے۔