5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:فرئیر میں پولیس کی کارروائی، دو ملزمان اسلحے سمیت گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی:فرئیر میں پولیس کی کارروائی، دو ملزمان اسلحے سمیت گرفتار
کراچی…کراچی کے علاقے فرئیر میں پولیس کی کاروائی دو ملزمان غیر قانونی اسلحے سمیت گرفتار کرلئے گئے۔ایس ایس پی کلفٹن ٹاؤن طارق دھاریجو کے مطابق فرئیر کے علاقے میں پولیس نے ایک کاروائی کے دوران 2 ملزمان کو غیر قانونی اسلحے سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت محمد صادق اور محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے دونوں ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول بھی برآمد کرلیں ہیں۔