5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سعودی فرماں روا صحتیابی کے بعد آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں
جنگ نیوز -
جدہ ... سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز صحتیابی کے بعد آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ جبکہ ملک بھر میں انکے شایان شان استقبال کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔سعودی شاہی دیوان کے اعلان کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود بیرون ملک تین ماہ تک کامیاب علاج کے بعد مقامی وقت کے مطابق آج سہ پہر کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔اس موقع پر قائم مقام بادشاہ اور ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبد العزیز نے اس پرمسرت موقع پر ہفتہ کے روز پورے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران ملک کے تمام شہروں کو سرکاری جھنڈے برقی قمقموں اور بینروں سے مزین کردیا گیا ہے اور اہم عمارتوں وشاہراہوں پر شاہ عبدللہ کی قد آور تصاویر آیزاں کردی گئی ہے۔ سرکاری ٹی وی سے خصوصی نشریات کا آغاز شروع کردیا گیا ہے اور اخبارات نے خصوصی ضمیمے شائع کئے ہیں۔ اس موقع پر بحرین کے بادشاہ شیخ حمد بن عیسیٰ سمیت متعدد غیر ملکی شخصیات کی استقبال میں شرکت متوقع ہے۔یاد رہے کہ شاہ عبد اللہ گذشتہ برس نومبر کو نیویارک علاج کی غرض سے گئے تھے جہاں ان کی کمر کے مہروں کے گرد خون جمنے سے پیدا ہونے لوتھڑوں کو الگ کرنے کے لئے ان کے دو آپریشن ہوئے۔ اس کے آرام کے غرض سے مراکش روانہ ہو گئے تھے۔