5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
معروف گلوکار راحت فتح علی خان وطن واپس پہنچ گئے
جنگ نیوز -
اسلام آباد ... معروف گلوکار راحت فتح علی خان وطن واپس پہنچ گئے ہیں،ان کاکہناہے کہ کسٹم قوانین سے لاعلمی کی وجہ سے دہلی میں پریشانی کاسامنا کرنا پڑا۔ عزت کے ساتھ دعوت دی گئی تو وہ دوبارہ بھارت ضرور جائیں گے۔دبئی سے اسلام آباد پہنچنے پرمیڈیا سے گفت گو میں راحت فتح علی خان نے بھارت میں پیش آنے والے واقعے پرکہا کہ بھارتی کسٹم قوانین سے لاعلمی کی وجہ سے انھیں ساتھیوں سمیت دہلی ایر پورٹ پرروکا گیا۔ایک سوال پرانھوں نے واضح کیا کہ انھیں ٹارگٹ نہیں بنا یا گیا ۔ دوبارہ عزت کے ساتھ دعوت دی گئی تو بھارت ضرور جائیں گے ۔راحت فتح علی خان نے مشکل میں مدداور بھرپور تعاون کرنے پر وزیر داخلہ رحمان ملک اور بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کا شکریہ بھی ادا کیا۔