5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چین میں بجلی سے چلنے والی کوچ کا کامیاب تجربہ
جنگ نیوز -
بیجنگ…لگتا ہے چین ہرشعبہ میں بازی لے جائے گا۔ اب یہی دیکھ لیجئے،کہ چین نے بجلی سے چلنے والی کوچ کابھی کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بجلی سے چلنے والی اس کوچ کا تجربہ صوبہ ہائی لونگ جیانگ میں کیا گیا۔کوچ نے منفی بیس ڈگری سینٹی گریڈمیں دس دن تک ہر دن تین سو میل کے حساب سے محفوظ سفر کیا۔یہ الیکٹرک کوچ نہ تو دھواں خارج کرتی ہے اور نہ ہی شور کرتی ہے۔ ٹیسٹ سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ یہ کوچ انتہائی سرد علاقوں میں بہترین کار کردگی پیش کرسکتی ہے۔ بجلی سے چلنے والی ماحول دوست یہ کوچ توانائی کی بچت میں مددگارثابت ہوگی۔