5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جاپانی موٹرکمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان کی ایک موٹرکمپنی نے پاکستان میں ڈیڑھ سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیاہے۔ جاپان پاکستان پارلیمینٹرین فرینڈ شپ لیگ نے صدر آصف علی زرادری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ٹوکیو میں صدر آصف علی زرداری اور جاپان کی معروف آٹو موبائل کمپنی یاماہا موٹرز کے سربراہ کی ملاقات ہوئی جس میں کمپنی نے پاکستان میں ڈیڑھ سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔سرمایہ کاری سے پاکستان میں 2ہزار افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم ہوں گے۔کمپنی کراچی میں 50ایکڑ پرمینو فیکچرنگ پلانٹ بھی تعمیر کرے گی ۔ جاپان پاکستان پارلیمینٹرین فرینڈ شپ لیگ نے صدر آصف علی زرادری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔فرینڈ شپ لیگ کے چئیر مین نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔۔انہوں نے کہا کہ جاپان پاکستان پارلیمینٹرین فرینڈ شپ لیگ دونوں ممالککی حکومت اور عوام کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی۔