5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
دبئی اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں راجر فیڈرر کی کامیابی
جنگ نیوز -
دبئی…سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر اور سربیا کے نوواک جوکوچ نے دبئی اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا کامیابی سے آغاز کرتے ہوئے سیکنڈ راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی ۔ دبئی میں کھیلے جانے والے اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ میں راجر فیڈرر نے بھارتی وائلڈ کارڈ پلیئر Somdev Devvarman کو چھ،تین ،چھ،تین سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔ راجر فیڈرر کا میچ کے اختتام پر کہنا تھا کہ انہیں دبئی کے اس کورٹ پر کھیلنا کافی مشکل لگتا ہے تاہم وہ جیتنے میں کامیاب رہے ہیں ، دوسرے میچ میں آسٹریلین اوپن چیمپین نوواک جوکووچ نے فرانس کے مائیکل لوڈرا کو زیر کرتے ہوئے سیکنڈ راؤنڈ میں رسائی حاصل کی ۔ انھوں نے فرانسیسی حریف کے خلاف با آسانی چھ تین اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جوکووچ کا کہنا تھا کہ ،وہ اپنی پرفارمنس سے کافی مطمئن ہیں اور جیت کا تسلسل جاری رکھنے کے لئے پرامید ہیں۔