5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چمن میں ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 14 زخمی
جنگ نیوز -
چمن…چمن میں سرانان کے قریب ٹریلر اور ویگن کے تصادم میں چھ افراد جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ کوئٹہ چمن شاہراہ پر ہوا ۔ مسافر ویگن کوئٹہ سے چمن جارہی تھی جو سرانان کے قریب اوور ٹیکنگ کے دوران ٹریلرسے ٹکرا گئی ۔ حادثے میں ایک خاتون سمیت چھ افراد موقع پر جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری طوری پر ڈسٹرکٹ اسپتال پشین منتقل کیا گیا ۔ پشین اسپتال میں ڈاکٹروں اور عملے کی کمی کے سبب لوگوں نے احتجاج بھی کیا۔ جن زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے انہیں کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔