تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پشاور: امن وامان کی صورت حال، صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختون خوا میں امن وامان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس آج پشاور میں ہورہا ہے۔خیبر پختون خوا کابینہ کا اجلاس سول سیکریٹریٹ پشاورمیں طلب کیا گیا ہے ۔ جس کی صدارت وزیر اعلی امیر حیدرہوتی کریں گے۔ اجلاس میں سینئر وزرا سمیت کابینہ کے تمام ارکان شریک ہوں گے۔ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام بھی شریک ہوں گے۔ کابینہ کے اجلاس میں امن وامان کی صورت حال پرغورکیا جائے گا۔ اور اعلی حکام صوبائی کابینہ کو اس بارے میں بریفنگ دیں گے۔ آج کے اجلاس میں گزشتہ اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درامد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.