تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کرم ایجنسی، فورسز کی کارروائی میں8شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
پارہ چنار…کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں آٹھ شدت پسند ہلاک اور ان کے دو ٹھکانے تباہ ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق گذشتہ روز شدت پسندوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی اہل کاروں نے بھرپور کارروائی کی ۔ وسطی کرم کے علاقے اسپرکٹ اورچنارک میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولا باری کے نتیجے میں 8 شدت پسند مارے گئے ۔ ان کے دو ٹھکانے اور ایک گاڑی بھی تباہ ہوگئی ۔ گذشتہ روز شدت پسندوں کے حملے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور10زخمی ہوگئے تھے۔ ادھرہنگو کے علاوے شاہ رسول پیر میں ایک گھر کے سامنے بارودی مواد پھٹنے سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا ۔ دھماکے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ خیبر ایجنسی میں جمرود بائی پاس روڈ پر نیٹو کے آئل ٹینکر پر نا معلوم افراد نے راکٹ حملہ کیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.