تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لیبیا میں پرتشدد واقعات کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ

جنگ نیوز -
سنگاپور…لیبیا میں جاری محاز آرائی کے باعث ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔دیگرعرب ممالک کی طرح خام تیل برآمد کرنے والے ایک بڑے ملک لیبیا میں بھی حکومت مخالف مظاہرے زور پکڑتے جارہے ہیں جس کا اثر خام تیل کی قیمتوں پر بھی نظر آرہا ہے۔آج ایشیائی مارکیٹس میں نیویارک خام تیل اپریل کے سودے4 سینٹس اضافے کے ساتھ 95 ڈالر 46سینٹس فی بیرل جبکہ لندن برینٹ خام تیل اپریل کے سودے 22 سینٹس اضافے کے ساتھ 106 ڈالرپر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی کل برآمدات میں لیبیا کا حصہ 3.6 فی صد ہے جبکہ یہ افریقہ میں سب سے زیادہ خام تیل زخائر رکھنے والا ملک ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک میں جاری مظاہروں سے تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.