تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ٹوبہ ٹیک سنگھ:ٹرین کی ٹکر سے باپ بیٹا جاں بحق

جنگ نیوز -
ٹوبہ ٹیک سنگھ … ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب تیز رفتار ٹرین کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار باپ بیٹا ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق پیر محل کا رہائشی محنت کش نذیر احمد اپنے 2 جوان بیٹوں اکرام اور رحمان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر شورکوٹ سے واپس گھر آ رہا تھا کہ چک نمبر 312 گ ب کے قریب ریلوے پھاٹک بند ہونے پر سائیڈ سے گزر کر ریلوے لائن عبور کرنے لگا تھا کہ اس دوران کراچی سے سرگودھا جانے والی تیز رفتار ملت ایکسپریس نے انہیں ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں نذیر احمد اور بیٹا اکرام موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ایک بیٹارحمان معجزانہ طور پر بچ گیا۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.