تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکا میں زیرِ تعمیر 10منزلہ پارکنگ گیرج منٹوں میں زمین بوس ہوگیا

جنگ نیوز -
سان انٹونیو…سی ایم ڈی…امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر San Antonio میں ایک زیرِ تعمیر10منزلہ پارکنگ گیرج منٹوں میں زمین بوس ہو گیا۔ معمول کے مطابق 100سے زائد مزدور اس پارکنگ گیرج کی تعمیر کا کام کر رہے تھے کہ اچانک عمارت میں سے گڑ گڑاہٹ کی آواز آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے بلڈنگ گر کر زمین کا حصہ بن گئی۔اس افسوس ناک حادثے میں دو افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت ناز ک بتائی جارہی ہے۔فی الحال اس پارکنگ گیرج کی تباہی کی وجوہات سامنے نہیں آئی تاہم اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.