تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جسما نی توازن برقرار رکھ کر چلائی جانے والی ایک پہیے والی سائیکل

جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…بر طانیہ میں ایک پہیے والی ایسی منفرد الیکڑک سائیکل متعارف کر وائی گئی ہے جو جسما نی توازن برقرار رکھ کر چلائی جاتی ہے۔اس سائیکل کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اسے جسمانی حرکت یا پیڈل چلائے بغیر بیڑی کے ذریعے چلایا جاتا ہے جس میں 1ہزار واٹ کی موٹر نصب ہے۔اس سائیکل کا وزن صرف 20 پونڈ ہے جو ایک مرتبہ چارج کر نے کے بعد 12میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 12میل تک کا فاصلہ طے کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے۔یہی نہیں بلکہ اس دلچسپ سائیکل کو اس کے سائز اور بناوٹ کے باعث بریف کیس کی طرح ہاتھ میں اٹھا کر اپنے ہمراہ بھی رکھا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.