تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گاجر کا زیادہ استعمال کینسر کی گھٹلیاں بننے کے عمل کو روکتا ہے

جنگ نیوز -
لندن …ماہرین نے کئی سال کی تحقیق کے بعد اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ گاجر کا زیادہ استعمال کینسر کی گھٹلیاں بننے کے عمل کو روکتا ہے اور اس سے دل کے دورے کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔ حالیہ تحقیق کے مطابق گاجر کا مسلسل استعمال سرطان کے موذی مرض پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوا ہے ۔گاجر کے جوس میں وٹامن"اے" کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہوتا ہے ۔ جو نہ صرف پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کیلئے مفید ہوتا ہے بلکہ اس کے استعمال سے دل کے دورے سے بھی کسی حد تک محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.