تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈ ڈیوس پاکستانی عوام کی نظروں میں دشمن نمبر1بن گیا، رپورٹ

جنگ نیوز -
اسلا م آباد…فارن ڈیسک…ریمنڈ ڈیوس پاکستانی عوام کی نظر میں دشمن نمبر ایک کا کردار اختیار کر گیا ہے۔ امریکی اخبار’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق ڈیوس کا نام ایسے زبان زد عام ہو گیا ہے جیسا کہ یوں لگتا ہے کہ پاکستان میں سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں کی تعدا د میں امریکی فوجی گلیوں میں کسی مشن پر کام کر رہے ہیں ۔امریکی اخبار نے پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کیحوالے سے کہا کہ ڈیوس کی خاموشی ان کے مشن کو تحفظ دے رہی ہے اور امریکا کسی ایکشن موووی کی طرح آپریشن کر کے پاکستان کی جیل سے ڈیوس کو نکال سکتا ہے یا اس کے ایجنٹس اسے جیل میں زہر دے سکتے ہیں۔اخبار نے ایک پاکستانی کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکی پاکستان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔اسی وجہ سے ریمنڈ جیسے لوگ پاکستان بھر میں گھوم رہے ہیں۔جو پاکستان کے خلاف مختلف امور کے لیے مقرر ہیں۔پاک امریکا تعلقات کے بارے ایسی سازشی باتیں بحث کو موضوع ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.