5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاک اسٹیل کرپشن:تحقیق میں پیشرفت نہ ہونے پر سپریم کورٹ برہم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاک اسٹیل کرپشن کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمدچودھری نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کرپشن اور غلط کاموں کی نشاندہی کرنا عدالت کا کام نہیں، ادارے کو بھی کرپشن کا نوٹس لینا چاہئے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمدچودھری کی سربراہی میں3رکنی بنچ نے کی۔سیکرٹری صنعت وپیداوارنے بیان دیاکہ 2008 سے اب تک سٹیل ملزکو37ارب کا نقصان ہوچکا ہے۔ فائدہ اٹھانے والے176ڈیلرزکو نوٹس جاری کئے گئے جبکہ ایف آئی اے نے سولہ ملزموں کوپندرہ دن کانوٹس دیاہواہے۔ تفتیش میں پیشرفت نہ ہونے پرچیف جسٹس نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ڈی جی ایف آئی اے نے کیس خراب کردیاہے۔ چیف جسٹس نے سیکرٹری صنعت وپیداوار کو پاک اسٹیل کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے موثراقدامات اٹھاکرایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ کیس کی مزیدسماعت9 مارچ کوکی جائیگی۔