5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
قطرلیڈیز اوپن ٹینس:ڈینیلا ہنچووانے سکس سیڈ وکٹوریہ ازارینکا کو ہرادیا
جنگ نیوز -
دوحہ…دوحہ میں جاری قطرلیڈیز اوپن ٹینس مقابلوں میں سلواکیہ کی ڈینیلا ہنچووا نے نمبر چھ سیڈ وکٹوریہ ازارینکا کو ایک سیٹ کے خسارے کے بعد شکست سے دوچار کر دیا۔ سلواکیہ کی ستائیس سالہ کھلاڑی ڈینیلا ہنچووا عالمی نمبر پانچ سے تنزلی کے بعد تیسویں نمبر پر جا پہنچی ہیں لیکن انہوں نے آؤٹ آف فارم وکٹوریہ ازارینکا سے پہلا سیٹ چار،چھ سے ہارنے کے بعد واپس پلٹ کر وار کیا اور اگلے دو سیٹ چھ،ایک اور چھ،دو سے جیت کر ڈھائی گھنٹے پر مشتمل جنگ جیت لی،اسی طرح نمبر پانچ سیڈ سربیا کی یلینا یانکووچ نے وائلڈ کارڈ انٹری پر آنیوالی اومان کی فاطمہ النبہانی کو صرف اکسٹھ منٹ میں چھ،ایک اور چھ،تین سے فارغ کر دیا،پہلے راؤنڈ کے دیگر میچز میں بھارت کی ثانیہ مرزا نے سربیا کی بوجانا جو وانو وسکی کو،اسرائیل کی شہار پیر نے روس کی سویتلانہ کزنیٹسووا کواور اٹلی کی فلاویا پینی ٹا نے چین کی جینگ ژی کو ہرا دیا۔چیک ری پبلک کی کلارا زکوپا لووا،ڈومینیکا سیبول کووا،ویرا دوشے وینااور چین کی پینگ شوائی بھی اپنے میچز جیت گئیں۔