5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور : تجاوزات کیخلاف آپریشن، پولیس اور دکانداروں میں ہاتھا پائی
جنگ نیوز -
پشاور…پشاورکے مختلف مقامات پر ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پولیس اور دکانداروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ آپریشن ٹاون ٹو کی حدود میں واقع چارسدہ بس اسٹینڈ اوربخشو پل میں کیا گیا۔ آپریشن میں بھاری مشینری کا بھی استعمال کیا گیا۔ چارسدہ روڈ پر پندرہ کے قریب دکانوں کے شٹر اور دیگر تعمیرات مسمار کردی گئیں۔ اس موقع پر پولیس اورٹاؤن ٹواہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ آپریشن کیخلاف دکانداروں اور انتظامیہ کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی اور دکانداروں نے چارسدہ روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے تجاوزات نہ ہٹانے پر پانچ دکانداروں کو بھی گرفتار کیا۔