5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امن وامان کی صورتحال،خیبر پختون خوا کا اجلاس جاری
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختون خوا میں امن وامان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس پشاور میں جاری ہے۔وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں کابینہ کے تمام ارکان سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہیں ، جو کابینہ کو صوبہ میں امن وامان کی صورت حال پر بریفنگ دینگے۔ اجلاس میں کابینہ کے گزشتہ اجلاسوں میں ہونیوالے فیصلوں پر عملدرآمد کی رفتار کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔