تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور:پولیومہم کے لئے ٹیموں کی تعداد دگنی کردی گئی

جنگ نیوز -
لاہور…ڈی سی او لاہوراحد چیمہ نے لاہور کو پولیو فری بنانے اور مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے کے لیے تشکیل دی گئی ٹیموں کی تعداد2400 سے بڑھا کر2800کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ڈی سی او لاہورکے حکم کے مطابق ہر ٹیم میں کم از کم دو افراد شامل ہوں گے اور مجموعی طور پر پولیو کے قطرے پلانے والے افراد کی تعداد4800 سو سے بڑھ کر5600 کر ہوجائے گی۔ڈی سی او نے حکم دیا کہ7 مارچ سے شروع ہونیوالی پولیو مہم3 دن سے بڑھا کر 5 یوم کر دی جائے تاکہ مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کیے جا سکیں اور اس سلسلے میں محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ ٹی ایم اوز،ٹی او آرز،سوشل ویلفیئرز،سول ڈیفنس، محکمہ تعلیم اور مختلف این جی اوز کے مردوخواتین کو بھی مہم میں شامل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ پولیو مہم کے لاہور کو16 زونوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے کہ5 سال سے کم عمر کا کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نا رہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.