تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حاضر سروس ڈی پی او ڈی آئی خان کو کرپشن کے الزام میں 7سال قید

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کی احتساب عدالت نے ڈیرہ اسماعیل خان کے حاضر سروس ڈسٹرک پولیس آفیسردلاور بنگش کو کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ۔احتساب عدالت کے جج سید افسرشاہ نے ڈی آئی خان کے ڈی پی او دلاورخان بنگش اور کسٹمزکے تین اہل کاروں کیخلاف دائر ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب نے ان کیخلاف2004 میں63لاکھ روپے خورد برد کرنے کے الزام پر ریفرنس دائر کیا تھا۔ دلاور بنگش پر الزام تھا کہ 2004 میں بحیثیت ایس پی سی آئی ڈی پشاورکسٹمز اہلکاروں کی ملی بھگت سے63 لاکھ روپے کا غبن کیا تھا۔ الزام ثابت ہونے پرعدالت نے ڈی پی او دلاور بنگش سمیت کسٹمز کے تین اہلکاروں منور خان، شاہ نوازاور رحمت کو سات سات سال قید اور بیس بیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ چاروں کو احاطہ عدالت سے حراست میں لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.