5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کمالیہ:ٹریفک حادثہ میں4 پولیس اہل کار ہلاک
جنگ نیوز -
لاہور…کمالیہ میں ایک تیز رفتار پولیس وین ٹرالر سے ٹکرانے کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے، ذرائع کے مطابق کمالیہ روجانہ روڈ پر ایک پولیس وین میں سوار 4 پولیس اہلکار قیدیوں کو لینے جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث اوور ٹیک کرتے ہوئے سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیورمحمد عارف، اے ایس آئی محمد اقبال،ہیڈ کانٹیبل محمد اکرم اورکانسٹیبل محمد ارشد موقع پر ہلاک ہو گئے۔مرنے والے چاروں پولیس اہلکاروں کا تعلق وہاڑی سے ہے۔